ٹوکیو، 23 مئی (یو این آئی) جاپان کے مشہور اخبار یومیوری شمبن نے پیر کو وزیر اعظم نریندر مودی کا ہندوستان-جاپان تعلقات اور گزشتہ 70 سالوں کی شراکت داری پر ایک مضمون شائع کیا۔
جاپانی زبان میں شائع ہونے والے اس مضمون میں وزیر اعظم مودی نے دونوں ممالک کے درمیان گزشتہ سات دہائیوں سے متحرک تعلقات پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے اور دونوں ممالک کی شراکت کو امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے اہم قرار دیا ہے۔ٹویٹر پر یہ معلومات
شیئر کرتے ہوئے مسٹر مودی نے کہا کہ اس مضمون میں ہندوستان اور جاپان کی خصوصی دوستی کے سفر کو اجاگر کیا گیا ہے جس نے 70 شاندار سال مکمل کر لیے ہیں۔
وزیر اعظم نے کہاکہ ہندوستان اور جاپان کے درمیان متحرک تعلقات پر ایک مضمون لکھا گیا ہے۔ امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے ہماری ایک شراکت داری ہے۔ 70 شانداربرسوں کو مکمل کرنے والی اس دوستی کے سفر کو مزید موزوں بنانے اور اپنی خصوصی دوستی کے سفر کو مزید تقویت دینے کے لیے اس پر عمل کرتا ہوں۔