نئی دہلی، 22 اکتوبر (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی 29 اکتوبر کو اٹلی اور برطانیہ کا دورہ کریں گے، جہاں وہ بالترتیب جی-20 کے اجلاس اور موسمیاتی تبدیلی سے متعلق فریقوں کی کانفرنس (سی او پی 26) میں شرکت کریں گے۔
ذرائع کے مطابق اس دورے کے دوران وہ اٹلی اور برطانیہ کے وزرائے اعظم کے ساتھ دوطرفہ
بات چیت بھی کریں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ دورے کے پہلے مرحلے میں وہ 29 سے 31 اکتوبر تک اٹلی میں ہوں گے، جہاں وہ 30 اور 31 اکتوبر کو منعقد ہونے والے جی- 20 سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے، جہاں ان کی اطالوی وزیر اعظم سے دوطرفہ ملاقات کا بھی امکان ہے۔ یہ کووڈ کی عالمی وباء کے بعد جی-20 کی پہلی براہ راست میٹنگ ہوگی۔