نئی دہلی، 17 فروری (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی جمعہ کو ویڈیو کانفرنس کے ذریعے تھانے اور دیوا کو جوڑنے والی دو اضافی ریلوے لائنیں قوم کو وقف کریں گے۔
وزیر اعظم ممبئی مضافاتی ریلوے کی دو مضافاتی ٹرینوں کو بھی ہری جھنڈی دکھائیں گے۔ اس کے بعد وہ عوام سے خطاب بھی کریں گے۔
کلیان وسطی ریلوے کا مرکزی جنکشن ہے جہاں شمالی اور
جنوبی حصے سے آنے والی ٹریفک ملتی ہے اور چھترپتی شیواجی مہاراج ٹرمینس(سی ایس ٹی ایم) کی طرف بڑھ جاتی ہے۔ کلیان اورسی ایس ٹی ایم کے درمیان چار ٹریکس میں سے دو سست لوکل ٹرینوں کے لیے اور دو تیز لوکل، میل ایکسپریس اور مال گاڑیوں کے لیے استعمال کیے گئے تھے۔ مضافاتی اور لمبی دوری کی ٹرینوں کو الگ کرنے کے لیے دو اضافی پٹریوں کا منصوبہ بنایا گیا تھا۔