نئی دہلی، 11اکتوبر (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی افغانستان پر جی۔20گروپ کے لیڈروں کی منگل کو ایک غیرمعمولی میٹنگ میں شرکت کریں گے۔ یہ آن لائن میٹنگ جی۔20کے موجودہ صدر اٹلی نے بلائی ہے۔
وزارت خارجہ نے آج یہاں یہ
اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ اس میٹنگ میں خاص طورپر افغانستان کے لوگوں کے لئے انسانی ضروریات اور بنیادی خدمات کی سپلائی، سیکورٹی اور دہشت گردی سے مقابلہ، ٹرانسپورٹ سہولیات، امیگریشن اور انسانی حقوق جیسے موضوعات پر بات چیت کی جائے گی۔