نئی دہلی، 18 جولائی (یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی 20 جولائی 2022 کو صبح 10 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے دولت مشترکہ کھیل (سی ڈبلیو جی) 2022 کے لیے جانے والے ہندوستانی دستے کے ساتھ بات چیت کریں
گے۔
اس بات چیت میں ایتھلیٹس کے ساتھ ساتھ ان کے کوچ بھی شرکت کریں گے۔
وزیر اعظم کی طرف سے بات چیت کھیلوں کے بڑے مقابلوں میں شرکت سے قبل کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے ان کی مسلسل کوششوں کا حصہ ہے۔