the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 25 فروری [یو این آئی] وزیر اعظم نریندر مودی ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ہفتہ کو ہندوستانی کھلونا میلے 2021 کا افتتاح کریں گے۔
اس میلے کا انعقاد ورچوئل میڈیم میں کورونا کی وبا کے پیش نظر کیا جارہا ہے اور اس میں 30 ریاستوں اور ملک کے وسطی علاقوں کے 1000 سے زیادہ کھلونے بنانے والے شامل ہوں گے۔
کھلونے بچے کی ہمہ جہت ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور ان کی مہارت میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔ وزیر اعظم نے اگست میں من کی بات پروگرام میں کہا تھا کہ کھلونوں سے نہ صرف بچوں کی سرگرمی بڑھ جاتی ہے بلکہ



ان کی خواہشات کو بھی پرواز ملتا ہے۔
بچوں کی مجموعی ترقی میں کھلونوں کی اہمیت کا حوالہ دیتے ہوئے ، وزیر اعظم نے قبل ازیں ملک میں کھلونوں کی تیاری کو بڑھانے پر بھی زور دیا تھا۔ یہ میلہ وزیر اعظم کے وژن کے مطابق منعقد کیا جارہا ہے۔
اس میلے کے انعقاد کا مقصد تمام اسٹیک ہولڈرز جیسے خریدار ، فروخت کنندگان ، طلباء ، اساتذہ اور ڈیزائنرز وغیرہ کو ورچوئل پلیٹ فارم پر لانا ہے۔ اس فورم کے ذریعے حکومت اور صنعت دونوں مل کر بات کریں گے کہ ہندوستان کو دنیا میں کھلونا مینوفیکچرنگ کا مرکز کس طرح بنایا جائے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.