نئی دہلی، 16 اپریل (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی 20 اپریل کو گجرات کے گاندھی نگر میں 'عالمی آیوش سرمایہ کاری اور اختراعی چوٹی کانفرنس' کا افتتاح کریں گے۔
وزارت آیوش نے یہاں کہا کہ تین روزہ اس چوٹی کانفرنس میں روایتی ادویات اورنظام کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے
صنعت کاروں، ماہرین تعلیم اور ماہرین کی شرکت ہوگی۔ کانفرنس میں پانچ مکمل اجلاس، آٹھ مباحثے، چھ ورکشاپس اور دو سمپوزیم منعقد ہوں گے۔ اس کے علاوہ 90 نامور مقررین کانفرنس سے خطاب کریں گے اور 100 نمائش کارموجود ہوں گے۔ سفارتخانوں، صنعتوں اور اعلیٰ کارپوریٹس کے نمائندے اور سفارت کار بھی موجود ہوں گے۔