the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، یکم اکتوبر (یو این آئِی) وزیر اعظم نریندر مودی ہماچل پردیش میں منالی کو لاہول اسپیتی وادی سے جوڑنے والی اسٹریٹجک اور معاشرتی اور معاشی اہمیت کی اٹل سرنگ کا افتتاح کریں گے۔
نو کلو میٹر سے زیادہ لمبی یہ سرنگ، دنیا کی سب سے لمبی شاہراہ سرنگ ہے اور یہ ہر طرح کے موسم میں بھی کھلی رہے گی جس سے برف باری کی وجہ سے لاہول اسپیتی ویلی باقی ملک سے منقطع نہیں رے گی ۔ اس سے قبل کم و بیش چھ ماہ تک برف باری کے سبب یہ وادی باقی ملک سے الگ تھلگ پڑ جاتی تھی۔ سرنگ کے افتتاح کے بعد مسٹر مودی وہاں موجود لوگوں سے بھی خطاب کریں گے۔
ہمالیہ میں پیر پنجال کی چوٹی پر تعمیر کردہ 9.2 کلومیٹر لمبی سرنگ سطح سمندر سے 10 ہزار فٹ کی بلندی پر ہے اور اس



کی تعمیر سے منالی اور لیہ کے درمیان فاصلہ 46 کلومیٹر کم ہوجائے گا اور اس سفر میں آنے والے وقت میں 4 ،5 گھنٹے کی کمی ہوگی۔
اٹل سرنگ کا جنوبی دروازہ منالی سے 25 کلومیٹردور 3060 کی اونچائی پر ہے جبکہ شمالی دروازہ وادی لاہول کے تیلنگ سیسو گاؤں کے قریب 3071 فٹ کی بلندی پر ہے۔ گھوڑوں کی نعل کی شکل کی یہ سرنگ دو لین کی ہے اور اس کی چوڑائی 8 میٹر اور اونچائی 5.25 میٹر ہے۔ سیکیورٹی اور آگ جیسے ہنگامی واقعات کو مدنظر ، اس کے تحت حادثاتی انخلا کے لئے اس کے نیچے ایک پتلی سرنگ بھی تعمیر کی گئی ہے۔


اس سرنگ سے 3000 کاریں اور 1500 ٹرک روزانہ 80 کلومیٹر کی رفتار سے آسکیں گے۔ سرنگ میں آگ بجھانے ، لائٹنگ اور نگرانی کے لئے وسیع انتظامات کیے گئے ہیں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.