کولکاتا، 08 فروری (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی 10 سے 12 فروری تک منعقد ہونے والے انرجی اینڈ ریسورسز انسٹی ٹیوٹ (ٹیری) کے سہ روزہ پروگرام عالمی پائیدار ترقیاتی چوٹی اجلاس کے 20 ویں ایڈیشن کا افتتاح کریں گے۔
اس سربراہی اجلاس میں موسمیاتی تبدیلیوں کے خلاف
جنگ میں حکومتوں، کاروباری رہنماؤں، ماہرین تعلیم، آب و ہوا کے سائنسدانوں، نوجوانوں اور سول سوسائٹی کے نمائندے بڑی تعداد میں آئیں گے۔
اس سمٹ میں ملک کی وزارت ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت اور ارضیاتی سائنس کی وزارت کلیدی شراکت دار ہیں۔