نئی دہلی، 28 ستمبر (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی کل نمامی گنگا مہم کے تحت اتراکھنڈ میں 'گنگا آبزرویشن' میوزیم سمیت چھ منصوبوں کا افتتاح کریں گے۔
وزیر اعظم کے دفتر کے مطابق ، مسٹر مودی منگل کی صبح 11
بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ چندی گھاٹ میں دریائے گنگا پر اپنی نوعیت کے ایک منفرد گنگا آبزرویشن میوزیم کا افتتاح کریں گے۔
اس کے علاوہ وہ ہری دوار کے جگجیت پور اور سرائے میں پانی صاف کرنے والے پلانٹ کا افتتاح بھی کریں گے۔