نئی دہلی، 7 اپریل (یو این آئي) وزیر اعظم نریندر مودی جمعرات کے روز سیشل کے صدر واویل رامکلاون کے ہمراہ ورچوئل سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے اور ہندوستان کے تعاون سے جزیرے کے ملک میں تعمیر ہونے والے متعدد منصوبوں کا افتتاح کریں گے۔
وزارت خارجہ کے مطابق اس سربراہ اجلاس کے دوران سیشل میں مجسٹریٹ کورٹ کی نئی عمارت اور ایک سولر
پاور پلانٹ کا افتتاح کیا جائے گا اور 10 کمیونٹی ڈیولپمنٹ پروجیکٹوں کے افتتاح کے ساتھ سیشلز کوسٹ گارڈ کے لئے ایک گشتی فوجی جہاز تفویض کیا جائے گا۔
سیشلز کے دارالحکومت وکٹوریہ میں مجسٹریٹ کورٹ کی عمارت ہندوستان کے ذریعہ اس ملک میں تعمیر ہونے والا سب سے بڑا سول انجینئرنگ پروجیکٹ ہے۔ اس عدالتی عمارت میں جدید ترین سہولیات میسر ہوں گی۔