: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 30 ستمبر (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی 2 اکتوبر کو جھارکھنڈ کا دورہ کریں گے اور 83,300 کروڑ روپے سے زیادہ کے مختلف پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور افتتاح کریں گے۔
وزیر اعظم کے دفتر کے مطابق مسٹر مودی قبائلی برادریوں کی جامع اور ہمہ گیر ترقی کو یقینی بنانے کے اپنے عہد کے مطابق دو پہر تقریباً 2 بجے جھار کھنڈ کے ہزاری باغ میں 79,150 کروڑ روپے سے زیادہ کی مجموعی لاگت
کے ساتھ دھرتی آبا قبائلی گرام اتکرش ابھیان کا آغاز کریں گے۔ یہ مہم ملک بھر کے تقریباً 63 ہزار گاؤں کا احاطہ کرے گی، جس سے 30 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 549 اضلاع اور 2740 بلاکس کے پانچ کروڑ سے زیادہ قبائلی لوگوں کو فائدہ پہنچے گا۔ اس کا مقصد مرکزی حکومت کی مختلف 17 وزارتوں اور محکموں کے ذریعے نافذ 25 مداخلتوں کے ذریعے سماجی بنیادی ڈھانچے، صحت، تعلیم اور معاش میں اہم خلا کو پورا کرنا ہے۔