وارانسی:15 فروری(یواین آئی)وزیر اعظم نریندر مودی اتوار کو اپنے پارلیمانی حلقے وارانسی میں 1200 کروڑ روپئے کے ترقیاتی پروجکٹوں کا افتتاح کریں گے۔
اس موقع پر
وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے علاوہ مرکز اور اترپردیش کے کئی وزراء موجود رہیں گے۔
مسٹر مودی کے ایک روزہ دورے کے پیش نظر وارانسی میں سیکورٹی کے پختہ انتظامات کئے گئے ہیں۔