ڈھاکہ، 19 فروری ( یواین آئی) بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ عبدا لمومن نے بدھ کو کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اگلے ماہ بنگلہ دیش کے بانی شیخ مجیب الرحمن کی سالگرہ کی تقریب میں شامل ہوں گے ۔
مسٹر المومن
نے تقریب میں حصہ لینے کے بعد صحافیوں سے کہا کہ اس دوران وزیراعظم شیخ حسینہ اور مسٹر مودی کے درمیان دوطرفہ میٹنگ ہو گی ۔
وزارت خارجہ اس پر کام کر رہا ہے حالانکہ مسٹر مودی کے دورے کا پروگرام ابھی طے نہیں ہوا ہے ۔