نئی دہلی، 16 مئی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی منگل کو ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹرائی) کی سلور جوبلی تقریبات سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے خطاب کریں گے اور اس موقع پر ایک ڈاک ٹکٹ بھی جاری کریں گے۔
وزیر اعظم اس تقریب میں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی مدراس کے تیار کردہ 5G ٹسٹ بیڈ کا بھی آغاز کریں
گے۔
پروجیکٹ میں حصہ لینے والے آٹھ دیگر ٹکنالوجی اداروں میں آئی آئی ٹی دہلی، آئی آئی ٹی حیدرآباد، آئی آئی ٹی بمبئی، آئی آئی ٹی کانپور، آئی آئی ایس بنگلور، سوسائٹی فار اپلائیڈ مائیکروویو الیکٹرانکس انجینئرنگ اینڈ ریسرچ (ایس اے ایم ای ای آر )اور سنٹر آف ایکسیلنس ان وائرلیس ٹیکنالوجی (سی ای ڈبلیو آئی ٹی) شامل ہیں۔