نئی دہلی، 5 اگست (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی آئندہ 9 اگست کو پہلی بار اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں سمندری سیکورٹی اور بین الاقوامی تعاون کے موضوع پر ایک مباحثے کی صدارت کریں گے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باگچی نے یہاں ایک باقاعدہ بریفنگ میں کہا کہ ہندوستان نے اگست میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھالی ہے۔ اس ماہ ہم سمندری سلامتی، امن مشن اور دہشت گردی سے مقابلے کے
لئے تین اہم شعبوں میں مباحثوں کا اہتمام کررہے ہیں۔
مسٹر باگچی نے کہا کہ نو اگست کی شام وزیر اعظم ایک اعلی سطحی ورچوئل اوپن ڈسکشن کی صدارت کریں گے جس کا عنوان "سمندری سکیورٹی کی توسیع- بین الاقوامی تعاون کا مدا‘ہوگا۔ یہ مباحثہ بین الاقوامی امن اور سلامتی کو برقرار رکھنے کے ایجنڈے کے تحت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ پہلی بارہوگا جب بھارتی وزیراعظم اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔