نئی دہلی، 06 مارچ (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی تیسرے یوم جن اوشدھی کے موقع پر کل (اتوار) پورے ملک میں واقع جن اوشدھی مراکز کے آپریٹر اور ان کے مستفید افراد سے خطاب کریں گے۔
ایک ہفتے تک جاری یوم جن اوشدھی پروگرام یکم مارچ کو شروع ہوا تھا اور وزیراعظم کل صبح کو خطاب کریں گے۔ اس کے ساتھ ہی ایک ہفتے سے جاری یہ پروگرام ختم ہوگا۔ ملک میں ابھی تمام
اضلاع میں جن اوشدھی مراکز چلائے جا رہے ہیں۔ پورے ملک میں 7400 سے زیادہ جن اوشدھی مراکز ہیں۔
یوم جن اوشدھی ہفتہ 2021 کے انعقاد پورے ملک کے 7400 سے زیادہ وزیراعظم ہندوستانی جن اوشدھی مراکز کے ذریعے سے منعقد کیا جا رہا ہے۔ اس ہفتے کے تحت جن اوشدھی مرکز کے آپریٹر مختلف تقریبات کا انعقاد کر رہے ہیں جن میں صحت اور صفائی کے بارے میں بیداری سے متعلق سرگرمیاں بھی شامل ہیں۔