the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
احمد آباد ، 28 نومبر (یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے کورونا وائرس ویکسین کے ڈیولپمنٹ کی پیشرفت کا جائزہ لینے کے لئے آج یہاں نجی شعبے کی معروف دوا ساز کمپنی جائیڈس کی لیبارٹری کا دورہ کیا۔
کورونا وائرس کے ٹیکوں کے ڈیولپمنٹ اور بڑے پیمانے پر مینوفیکچرنگ کی تیاری کررہی تین ہندوستانی کمپنیوں کے اپنے دورے کے سلسلے میں یہاں پہنچے مسٹر مودی نے شہر سے باہر چنگوڈار کے نواحی علاقے میں واقع جائیڈس بائیولوجکس بائیوٹیک پارک میں واقع لیب کا دورہ کیا۔
کمپنی کے چیئرمین پنکج پٹیل اور ان کے بیٹے اور منیجنگ ڈائریکٹر شرول پٹیل نے ان کا خیرمقدم کیا۔ مسٹر مودی نے ویکسین کی تیاری اور



اس کے بڑے پیمانے پر مینوفیکچرنگ کے عمل کے بارے میں اہم معلومات حاصل کیں۔
انہوں نے خصوصی پی پی ای کٹ پہن کر لیبارٹری کا دورہ کیا اور مسٹر پٹیل اور اس سے متعلق سائنس دانوں سے بھی تبادلہ خیال کیا۔ بعد میں انہوں نے ٹویٹ کیا کہ وہ ڈی این اے پر مبنی دیسی ویکسین تیار کیے جانے کے بارے میں مزید معلومات حاصل کی۔ انہوں نے اس سے وابستہ ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ حکومت ان کی حمایت کے لئے سرگرم عمل ہے۔
واضح رہے کہ مسٹر مودی حیدرآباد میں بھارت بائیوٹیک اور پونے میں واقع دنیا کی سب سے بڑی ویکسین تیار کرنے والی سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا کا بھی دورہ کرکے کورونا ویکسین کی تیاری کا جائزہ لیں گے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.