: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی/18مئی(ایجنسی) وزیراعظم نریندر مودی 19 مئی کو جموں وکشمیر کا ایک روزہ دورہ کریں گے۔ اپنے دورہ کے دوران وزیراعظم لیہہ میں 19ویں کشک بکولہ رنپوچ کے صد سالہ سالگرہ کی تقریبات کی اختتامی تقریب میں شرکت کریں گے۔ اس موقع پر زوجیلا سرنگ کی کام شروع ہونے کے موقع پر وہ ایک تختی کی نقاب کشائی بھی کریں گے۔ ۔ 14 کلو میٹر طویل زوجیلا سرنگ ، ہندستان کی سب سے طویل سرنگ کے ساتھ اور ایشیا کی سب سے دو سمت والی سرنگ ہوگی۔ وزیراعظم کی صدارت میں اقتصادی امور سے متعلق کابینہ کمیٹی نے رواں سال کے اوائل میں ہی کل 6800 کروڑ روپے کی لاگت سے این ایچ-1 اے ، کے سری نگر-لیہہ سیکشن پر بالتل اور مینا مارگ کے درمیان اس سرنگ کی تعمیر ، آمدروفت اور رکھ رکھاؤ کو منظوری دی تھی۔ اس سرنگ کی تعمیر سے سری نگر ، کارگل، اور لیہہ کے درمیان بارہ ماسی رابطہ فراہم ہوگا۔ ا س سرنگ سے موجودہ
زوجیلا درّہ کو عبور کرنے میں صرف ہونے والا ساڑھے تین گھنٹے کا وقفہ گھٹ کر 15 منٹ ہوجائے گا۔ اس سرنگ کے نتیجے میں خطہ میں ہمہ جہت اقتصادی اور سماجی، ثقافتی اتحاد میں مدد ملے گی۔ اس کی کافی دفاعی اہمیت ہے۔ اس موقوع پر وزیراعظم 330 میگاواٹ صلاحیت کا کشن گنگا ہائیڈرو پاور اسٹیشن سری نگر کے شیر کشمیر انٹرنیشنل کانفرنس سینٹر (ایس کے آئی سی سی) میں قوم کے نام منسوب کریں گے۔ جموں کے جنرل زوراور سنگھ آڈیوٹوریم میں وزیراعظم پاکل ڈل پاور پروجیکٹ اور جموں رنگ روڈ کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ اس موقع پر وہ شری ماتا ویشنو دیوی شرائن بورڈ کے تارہ کوٹ مارگ اور میٹریل روپوے کا بھی افتتاح کریں گے۔ تارہ کوٹ مارگ سے شردھالوؤں کو ویشنو دیوی شرائن جانے میں آسانی ہوگی۔ سرینگر اور جموں میں رنگ روڈ سے ان شہروں میں ٹریفک کی بھیڑ بھاڑ میں کمی کرنے اور مسافروں کے لئے سڑک کو زیادہ تیز رفتار اور ماحولیات دوست بنانے میں مدد ملے گی۔