: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
گاندھی نگر، 5 مارچ (ایجنسی) وزیراعظم نریندر مودی نے آج یہاں ایک عوامی تقریب کے دوران اسٹیج پر گجرات کے سابق وزیراعلی کیشو بھائی پٹیل کے پیر چھوئے۔ مسٹر مودی سال 2001 میں جب پہلی بار وزیراعلی بنے تھے، اس وقت انہوں نے مسٹر پٹیل کی ہی جگہ لی تھی۔
نوے (90)برس سے زائد عمر کے مسٹر پٹیل یہاں ادلج میں پاٹی دار برادری کے لیووا ذات کے مندر کی ایک تقریب میں شرکت کے لئے آئے تھے۔ اسٹیج پر آتے ہیں وزیراعظم مودی نے دیگر لوگوں کا ہاتھ جوڑکر مبارکباد دی اور کیشو بھائی کے پیر چھوئے۔ مسٹر پٹیل نے بھی انہیں مسکراکر گلے لگا لیا۔
واضح رہے کہ مسٹر مودی کے سخت مخالف ہاردک پٹیل نے اپنی ریزرویشن تحریک کے دوران کئی بار کیشو بھائی سے ملاقات کی تھی اور انہیں اپنا رہنما بتایا تھا۔ مسٹر پٹیل نے بھی ماضی میں بی جے پی سے الگ ہو کر اپنی ایک الگ پارٹی گجرات ورتمان پارٹی بنائی تھی اگرچہ وہ بعد میں بی جے پی میں ضم ہو گئی تھی۔ پاٹي دار برادری کی دونوں ذیلی ذاتوں کڑوا (جو ہاردک پٹیل کی ذات ہے) اور لیووا (کیشو بھائی کی ذات) کو بی جے پی اور مسٹر مودی کا مضبوط حامی سمجھا جاتا ہے۔ مسٹر مودی نے کل کڑوا پاٹي دار کمیونٹی کی بھی ایک تقریب میں بھی شرکت کی تھی۔