دہرادون، 15 جولائی ( یواین آئی ) وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کے روز ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ اتراکھنڈ کے میں بھگوان شیو کے گیارہویں جیوترلنگ کیدارناتھاتھ میں جاری کاموں کے بارے میں معلومات حاصل کرتے ہوئے کہا کہ یاترا کے راستے پر جو کام کئے جائیں گے ، اس میں مقامی فن تعمیر کا خصوصی خیال رکھا جائے ۔
مسٹر مودی نے کہا کہ شری کیدارناتھ جانے والے پیدل راستے کو اس طرح تیار کیا جائے کہ عقیدت مندوں کو عقیدت اور
روحانیت کے ساتھ ہی کیدارناتھ قدیم اور تاریخی معلومات حاصل ہو سکے ۔ پیدل یاترا راستے پر عقیدت مندوں کے لئے رکنے کے لئے انتظامات کیے جا سکیں اس کے لئے شیڈ تعمیر کئے جا ئے ۔
انہوں نے کہا کہ عقیدت مندوں کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے یاترا راستے کے قریب گھوڑوں کے لئے ایک جگہ بنائی جائے۔ وزیر اعظم نے احکام کو ہدایت دی کہ شری کیدارناتھ کے پیدل راستوں اور پہاڑی علاقوں کے عملی مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک ایکشن پلان تیار کیا جائے۔