نئی دہلی ، 19 ستمبر (ایجنسی) وزیر ِ اعظم نریندر مودی جمعرات کے روز دارالحکومت کے علاقے دوارکا میں انڈیا انٹرنیشنل کنونشن اور ایکسپو سینٹر کا سنگ ِ بنیاد رکھیں گے۔
کنونشن سینٹر کوصنعتی ترقی کے لئے کاروباریوں اور صنعت کاروں کو راغب اور حوصلہ افزائی کرنے کے مقصد سے اجلاسوں، کانفرنسوں اور نمائشوں کے اہتمام کرنے کے لئے جدید ترین مرکز کی شکل میں فروغ دیا جائے گا۔ یہ سینٹر دوارکا
کےسیکٹر 25 میں 221.37 ایکڑ اراضی میں تعمیر کیا جائے گا اور اس کی تخمینہ لاگت 25،730 کروڑ روپے ہے ۔کنونشن سینٹر کی سہولیات معیار کے لحاظ سے دنیا کے بہترین مراکز کے برابر ہوں گی اور بین الاقوامی اور قومی پروگرام ، اجلاسوں، کانفرنسوں نمائشوں، ٹریڈ شو وں کا اہتمام کیا جائے گا ۔یہ دنیا کے سب سے 10 بہترین سنٹروں میں شمار ہوگا اور ہندوستان میں سب سے بڑٰی انڈور نمائش گاہ ہوگی۔اس سے کاروباری صنعت کو فروغ دینے کے علاوہ پانچ لاکھ سے زیادہ روز گار کے مواقع بھی پیدا ہوں گئے۔یہ سینٹر صنعتی پالیسی و فروغ شعبے ( ٖڈٰ ی آئی پی پی ) کی جانب سے قایم کردہ سرکاری کمپنی انڈیا انٹرنیشنل کنونشن سینٹر اور نمائش سینٹر لمیٹڈ (آئی آئی سی سی لمیٹڈ) کی طرف سے تعمیر کیا جارہاہے ۔