: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی/16اپریل(ایجنسی) وزیر اعظم نریندر مودی سویڈن، برطانیہ اور جرمنی کے پانچ روزہ دورے پر آج روانہ ہو گئے جہاں وہ د طرفہ و ملاقاتوں کے علاوہ ہند-ناردک سمٹ اور دولت مشترکہ سربراہان مملکت کے اجلاس میں شرکت کریں گے اور لندن کے تاریخی مرکزی
ہال ویسٹ منسٹر سے دنیا کو خطاب کریں گے۔
پالم میں واقع فضائیہ کے ہوائی اڈے پرایئر انڈیا کے خصوصی طیارے سے مسٹر مودی شام تقریبا پانچ بجے اپنے دورے کے پہلے مرحلے سویڈن کے دارالحکومت ا سٹاک ہوم کے لئے روانہ ہوئے۔ وہ کل رات کو لندن پہنچیں گے اور 20 اپریل کو برلن میں مختصر قیام کے بعد وطن واپس لوٹیں گے۔