نئی دہلی/30مئی(ایجنسی) گاندھی خاندان کے گڑھ امیٹھی سے کانگریس صدر راہل گاندھی کو شکست دے کر لوک سبھا انتخابات میں سب سے بڑا الٹ پھیر کرنے والی سیمرتی ایرانی نے سیاست میں اپنا قد کافی اونچا کیا ہے، کبھی چھوٹے پردے کی ہر دل عزیز بہو رہی سیمرتی اب سیاستداں کے طور پر شناخت بنا چکی ہے، انتخابات کے ٹھیک
بعد امیٹھی میں ایک کارکن کی موت کے بعد اسکی ارتھی کو کاندھا دے کر ایک نئی مثال پیش کی- پچھلی بار لوک سبھا انتخابات میں ہار کے باوجود انہوں نے ترقی، انفارمیشن اینڈ براڈ کاسٹنگ اور کپڑا وزرات جیسے وزرات کا ذمہ سنبھالا-
سیمرتی نے جمعرات کو دوسری بار نریندر مودی کابینہ میں کابینہ وزیر کے طور پر حلف لیا-