نئی دہلی/7مارچ(ایجنسی) وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کے کچھ حصوں میں توڑ پھوڑ کے واقعات کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
وزیر اعظم کے دفتر(پی ایم او) کے مطابق کچھ مقامات پر مجسموں کے گرائے جانے
کے واقعات کے بعد وزیر اعظم نے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ سے بات کی اور ان واقعات پر سخت ناراضگی ظاہر کی۔
اس کے پیش نظر وزارت داخلہ نے توڑ پھوڑ کے واقعات کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے ریاستی حکومتوں سے ایسے واقعات کوروکنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کو کہا ہے۔