گجرات، 30 ستمبر (ذرائع) گجرات میں پی ایم نریندر مودی نے ایمبولینس کو راستہ دینے کے لیے اپنے قافلے کو روکا، جس کی ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے۔ احمد آباد سے گاندھی نگر جاتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنی گاڑیوں کے قافلے کو ایمبولینس کو راستہ دینے کے لیے روکا اور ایمبولینس کے گزرنے کے بعد ہی وزیر اعظم کا قافلہ وہاں سے آگے بڑھا۔
بتا دیں کہ اپنے گجرات دورے کے دوسرے دن وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو گاندھی نگر-ممبئی وندے بھارت ایکسپریس ٹرین کو ہری جھنڈی دکھائی اور خود اس میں سفر کیا۔