نئی دہلی، 08 دسمبر (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے گذشتہ رات کو فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی اور دہشت گردی، شدت پسندی اور انتہاپسندی کے خلاف جنگ میں فرانس کو ہندوستان کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا مسٹر مودی نے فرانسیسی صدر سے ان کے ملک میں دہشت گردانہ حملوں پر اظہار تعزیت کیا اور اور دہشت گردی، شدت پسندی اور انتہاپسندی کے خلاف جنگ میں فرانس کو ہندوستان کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔
وزارت خارجہ نے یہاں بتایا کہ دونوں رہنماؤں نے باہم مفادات کے عالمی، علاقائی اور دو طرفہ امور پر بھی تبادلہ خیال کیا جن میں کووڈ-19 کے ٹیکوں کی قوت
خرید اور حصول پذیری، کووڈ کے بعد معاشی بازیابی، ہند۔ بحر الکاہل خطے میں باہمی تعاون، سمندری تحفظ، دفاعی تعاون، ڈیجیٹل معیشت اور سائبر سکیورٹی، کثیر فریقیت کو تقویت دینا اور موسمیاتی تبدیلی و حیاتیاتی تنوع شامل ہیں۔
دونوں رہنماؤں نے اُس گہرائی اور مضبوطی پر اطمینان کا اظہار کیا جو حالیہ برسوں میں ہندوستان فرانس اسٹریٹیجک شراکت داری کو حاصل ہوئی ہے۔ دونوں نے کووڈ کے بعد کے دور میں ایک دوسرے کے ساتھ مل جل کر کام کرتے رہنے پر اتفاق کیا۔
وزیر اعظم نے عوامی صحت کی صورت حال کے معمول پر لوٹ آنے کے بعد ہندوستان میں صدر میکرون کے خیرمقدم کے تئیں اپنی خواہش کا اظہار کیا۔