کلکتہ4اگست (یواین آئی) وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ہوڑہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقے کا دورہ کرنے سے قبل وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے وزیرا عظم نریندر مودی سے فون پر بات چیت کرتے ہوئے شکایت کی کہ ریاست کو بتائے بغیر ڈی وی سی پانی چھوڑنے کی وجہ سے ریاست میں سیلاب کی صورتحال پیدا ہو ئی ہے وزیر اعظم مودی نے ممتا بنرجی کو فون کرکے سیلاب کی صورت حال سے متعلق بات چیت کی ۔ممتا بنرجی نے وزیر اعظم سے کہا کہ ڈی وی سی کے ذخائر کی باضابطہ صفائی نہیں کی
جارہی ہے ۔وزیر اعلیٰ نے وزیر اعظم سے شکایت کی کہ آبی ذخائر میں پانی رکھنے کی صلاحیت کم ہو رہی ہے۔
وزیر اعظم کے دفتر نے ٹویٹ کیا کہ وزیر اعظم نے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی سے فون پر بات کی ہے۔ ٹویٹ کے مطابق دونوں نے ڈیم سے پانی چھوڑنے کی وجہ سے ریاست میں سیلاب کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیرا عظم نریندر مودی نے ریاست میں کی ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ٹوئیٹ میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم کو سیلاب زدہ کے متاثرہ علاقے کی بفکر ہے۔