نئی دہلی، 27 فروری (بات) وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے ہفتے کے روز کرناٹک کے وزیر اعلی بی ایس یدی یورپا کو ان کی سالگرہ کے موقع پر مبارکباد پیش دی ۔
مسٹر مودی نے ٹویٹ کیا ’’ یدیورپا جی ہمارے سب سے تجربہ کار لیڈروں میں سے ہیں ہیں ، جنھوں نے کسانوں کی فلاح
و بہبود اور غریبوں کو بااختیار بنانے کے لئے اپنی زندگی وقف کی ہے۔ ان کی لمبی اور صحت مند زندگی کے لئے دعا گو ہوں ۔محترمہ سیتارامن نے مسٹر یدی یورپا کو اپنے تہنیتی پیغام میں کہا ’’ آپ کو سالگرہ کی بہت بہت مبارک ۔ میری دعا ہے کہ عوام کی خدمت کے لئے آپ صحتمند رہیں ‘‘ ۔ مسٹر یدی یورپا آج 78 سال کے ہو گئے ہیں۔