اندور، 11 مئی (ایجنسی) پنجاب کے وزیر اور کانگریس کے نمایا ں تشہر کا ر نوجوت سنگھ سدھو نے وزیر اعظم نریندر مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہا مسٹر مودی نے نوجوانوں کو پکوڑے اور ملک کو بھگوڑے دینے کا کام کیا ہے۔
مدھیہ پردیش کے اندور میں کانگریس کے لوک سبھا
امیدوار پنکج سنگھوی کی حمایت میں گزشتہ روز یہاں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر سدھو نے اپنے انداز میں جم کر چوکے چھکے لگائے ۔
انہوں نے مسٹر مودی پر ایک کے بعد ایک الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ مسٹر مودی کو لگتا ہے کہ 2014 کے پہلے ہندوستان میں صرف ایک چائے کی دکان تھی۔