: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 21 مئی (یو این آئی) کانگریس نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈر اور پوری پارلیمانی حلقہ سے پارٹی کے امیدوار سمبت پاترا نے بھگوان جگن ناتھ کے بارے میں جو الفاظ کہے اس سے عقیدت کو ٹھیس پہنچی ہے اور وزیر اعظم نریندر مودی کو مسٹر پاترا کو فوری طور پر پارٹی سے نکال دینا چاہئے۔
کانگریس کے کمیونیکیشن
ڈپارٹمنٹ کے سر براہ پون کھیڑا نے کہا کہ بھگوان جگناتھ کے لیے مسٹر پاترا کے کہے گئے الفاظ سے کروڑوں عقیدت مندوں کو تکلیف پہنچی ہے۔ ان کی عقیدت سے کھلواڑ ہوا ہے۔ اگر وہ کانگریس میں ہوتے تو اب تک انہیں باہر نکال دیا جاتا، اس لیے مسٹر مودی کو مسٹر پاترا کو پارٹی سے نکالنے ہمت کر کے بھگوان جگن ناتھ کے بھکتوں سے معافی مانگنی چاہیے۔