نئی دہلی ، 9 دسمبر (یو این آئی) کانگریس کے صدر ملکار جن کھڑگے نے وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی حکومت کی پالیسیوں کو کسان مخالف قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی حکومت نے کسانوں کے ساتھ دھو کہ کیا ہے
اور جو وعدے خود
مسٹر مودی نے کیے انہیں بھی پورا نہیں کیا گیا ہے مسٹر کھڑگے نے پیر کو کہا کہ مسٹر مودی ہریانہ اور راجستھان کے دورے پر کسانوں کے مسائل پر توجہ دیتے ہوئے ان کی پریشانیوں کو سمجھیں گے اور ان کے مسائل کو حل کرنے کا مناسب راستہ تلاش کریں گے ۔