نئی دہلی/18اپریل(ایجنسی) سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ نے کچھ واقعات کی وجہ سے ملک میں پیدا ہوئے ناراضگی کے ماحول پر وزیراعظم نریندرمودی کی خاموشی پر طنزکرتے ہوئے کہاکہ کبھی ان پر خاموشی اختیار کرنے کا الزام لگانے والے مسٹر مودی کو اب اپنی صلاح پر خودعمل کرناچاہئے ۔
ایک انگریزی روزنامہ کو دئے گئے انٹرویو میں مسٹر سنگھ نے
کہا،'میرا ماننا ہے کہ مسٹر مودی کو میرے وزیر اعظم رہنے کے دوران مجھے دی گئی صلاح پر اب خود عمل کرناچاہئے اور انھیں مختلف مسائل پر بروقت بولناچاہئے ۔
'
کٹھوعہ اور اناؤکے واقعات کے بارے میں مسٹر مودی کے بیان کے بارے میں پوچھے جانے پر مسٹر سنگھ نے کہا،'مجھے خوشی ہے کہ وہ بولے ہیں ۔