بنگلورو، 2 نومبر (یو این آئی) کرناٹک کے وزیر اعلی سدارمیا نے حالیہ دنوں میں کانگریس حکومت پر وزیر اعظم نریندر مودی کی تنقید پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے اور ان سے کرناٹک میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ریکارڈ کی جانچ کرنے کی درخواست کی ہے۔
مسٹر سدار میانے بی جے پی پر ریاست میں تباہ کن وراثت چھوڑنے کا الزام لگایا اور دعویٰ کیا کہ ان کی حکومت نے اپنے پانچوں بڑے وعدوں کو پورا کیا ہے، جس میں 52,000 کروڑ روپے سے زیادہ کا بجٹ مختص کیا گیا ہے
اور سرمایہ کی ترقی کے لیے 52,903 کروڑ روپے اضافی وعدے کیے گئے ہیں۔ انہوں نے جمعہ کو بی جے پی کے دور میں مبینہ 40 فیصد کمیشن گھیلہ کا حوالہ دیا اور دعوی کیا کہ پچھلی حکومت نے وسائل کو منتقل کر دیا جس سے کرناٹک کی ترقی کو تیز کیا جاسکتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اب ہم اسی 40 فیصد کمیشن کو عوام کی خدمت کے لیے بھیج رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی کامیابی کیا ہے ؟ اس نے بد عنوانی کو فروغ دیا، کرناٹک کو قرضوں میں ڈوبا اور ان ناکامیوں کو چھپانے کے لیے تشہیر پر انحصار کیا۔