: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 21 مئی (یو این آئی) بھگوان جگن ناتھ کے بارے میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ترجمان سمبیت پاترا کے کہے گئے الفاظ پر سیاست گہری ہو گئی ہے اور کانگریس نے اسے بھگوان جگن ناتھ کے عقیدت مندوں کے جذبات کے ساتھ کھلواڑ کرنے کے مترادف قرار دیا ہے اور اس کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی پر تنقید کی
ہے اور ملک سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے کانگریس کی ترجمان سپریہ شرینیت نے منگل کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں مسٹر پاترا کے بیان کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کے قومی ترجمان اور پوری سے پارٹی کے لوک سبھا امیدوار سمبیت پاترا نے مہا پربھو بھگوان جگناتھ کو مسٹر مودی کا بھکت بتایا ہے۔