نئی دہلی، 25 مارچ (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے گزشتہ ماہ کے 'من کی بات' پروگرام کے دلچسپ پہلوؤں کو ایک کتابچہ میں شیئر کیا ہے کتابچہ میں ان لوگوں کے انٹرویوز شامل ہیں جن کی چرچا گزشتہ ماہ من کی بات پروگرام میں کی گئی تھی وزیر اعظم نے یہ بھی بتایا ہے کہ اس مہینے کا من کی بات پروگرام
27 مارچ کو صبح 11 بجے ہوگا جمعہ کو ایک ٹویٹ میں، وزیر اعظم نے کہا، "ایک مختصر کتابچہ میں گزشتہ ماہ کے 'من کی بات' پروگرام کے دلچسپ پہلوؤں کی معلومات دی گئی ہے، جس میں کچھ لوگوں کے انٹرویوز بھی شامل ہیں جن پربات چیت ہوئی تھی۔
اس ماہ کے پروگرام میں 27 تاریخ کو صبح 11 بجے آپ کے شامل ہونے کاانتظار رہے گا۔"