کولکتہ، 27 مارچ ( یواین آئی ) وزیر اعظم نریندر مودی ، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے ریاست کے 30 اسمبلی حلقوں میں ہو رہی پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے لئے لوگوں سے پرامن طریقے سے ووٹ ڈالنے کی اپیل کی ہے۔ ریاستی اسمبلی کے انتخابات آٹھ مرحلوں میں ہونے والے ہیں۔
ریاست کے ضلع مغربی مد نا پور میں ایک شخص کی لاش برآمد ہونے کی اطلا ع ہے ۔ ووٹنگ کے دوران ضلع میں ایک شخص کی موت اور اکا دکا واقعہ کو چھوڑ کر پہلے دو گھنٹوں میں ووٹنگ پر امن رہی ۔ جنگلمل کے پانچ اضلاع میں پولنگ مراکز پر لوگوں کی لمبی قطاریں نظر آ رہی ہے ۔
ریاست میں پُرولیا ، مغربی مدنی پور پارٹ ایک ، بنکورا پارٹ ایک ، ایسٹ مدنی پور پارٹ ایک اور جھارگرام میں پولنگ ہو رہی ہے۔ پولنگ کے روز ایک شخص کی لاش کیشاری سے برآمد ہوئی ،
جہاں اس واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد مرکزی فورس کو بھیجا گیا ہے ۔ متو فی کو نامعلوم افراد نے پیٹ پیٹ کر مار ڈالا ہے ۔تاہم بھارتیہ جنتا پارٹی نے دعوی کیا ہے کہ بھگوا حامی تھا۔ متاثرہ افراد کے اہل خانہ نے بتایا کہ وہ کسی پارٹی کا حامی نہیں ہے۔ ضلع انتظامیہ نے الیکشن کمیشن کو رپورٹ ارسال کردی ہے لیکن مکمل تفصیلات سامنے نہیں آئی ہے ۔کانٹھی اسمبلی حلقہ کے ماتحت کیتروموہل اسکول سے الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) میں خرابی کی اطلا ع موصول ہو ئی ہے ، جن میں سے چار مشینوں میں سے تین مشینوں میں خرابی آنے سے رائے دہند گان کی لمبی قطار نظر آر ہی ہے ۔ سی پی آئی (ایم) کے امیدوار سوشانت گھوش نے الزام عائد کیا کہ ان پر جھارگرام کے علاقے سلبونی میں ایک پولنگ اسٹیشن کی طرف جاتے ہوئے حملہ کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی کار کو نقصان پہنچا ہے۔