the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی،8 فروری (یواین آئی) کانگریس نے کہا ہے کہ وزیراعطم نریندرمودی نے راجیہ سبھا میں پیر کو جو کچھ کہا وہ لفاظی اورجملے بازی کے علاوہ کچھ نہیں تھا اور اس دوران وہ صرف وزیراعظم نہیں بلکہ ’پرچارک‘ کے رول میں نظر آئے کانگریس محکمہ مواصلات کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے یہاں ایک بیان میں کہا کہ مسٹر مودی نے راجیہ سبھا میں صدر کے خطاب پر ہوئی بحث کا جواب دیتے ہوئے جو کچھ کہا اس میں کچھ بھی ٹوس نہیں تھا اور وہ مسئلوں پر کچھ بھی نہیں کہہ پائے۔ انہوں نے 75 دنوں سے تحریک



کررہے کسانوں کےلئے بھی کوئی ٹھوس یقین دہانی نہیں کی اور نہ ہی سرحد پر دراندازی کرچکے چین کے سلسلے میں ایک لفظ کہہ پائے۔
انہوں نے کہا کہ مسٹر مودی تحریک کرنے والے کسانوں کی راہ میں کیلیں بچھاکر راجیہ سبھا میں کسانوں سے کہہ رہے ہیں کہ بات کرئے اور تحریک ختم کرئے۔ انہوں نے مسٹر مودی پر تیکھا حملہ کرتے ہوئے ایک نظم پڑھی اور کہا’’یہ داڈھیاں ،یہ تلک دھاریاں نہیں چلتیں ،ہمارے عہد میں مکاریاں نہیں چلتیں۔ قبیلے والوں کے دل جوڑئے میرے سردار ،سروں کو کاٹ کے سرداریاں نہیں چلتیں۔‘‘

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.