: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 13 جون (یو این آئی) جموں و کشمیر کے مرکز کے زیر انتظام علاقے میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات پر بڑھتی ہوئی تشویش کے درمیان وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو وہاں کی سیکورٹی صور تحال کا جائزہ لینے کے لئے سینئر حکام کے ساتھ میٹنگ کی۔ سرکاری ذرائع نے یہ اطلاع دی۔ ذرائع کے مطابق اس میٹنگ میں قومی سلامتی کے
مشیر اجیت ڈو بھال اور کئی دیگر اعلیٰ حکام موجود تھے۔ حکام نے وزیر اعظم کو مرکز کے زیر انتظام علاقے میں انسداد دہشت گردی کے اقدامات سے آگاہ کیا۔ ذرائع نے بتایا کہ مسٹر مودی نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ جموں و کشمیر میں سیکورٹی کی صور تحال کو مکمل طور پر سنبھالنے کے لئے ملک میں دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے پوری صلاحیت کا استعمال کریں۔