حیدرآباد 4جولائی(یواین آئی)تلنگانہ کے وزیر بجلی جگدیش ریڈی نے کہا ہے کہ وزیراعظم مودی نے گذشتہ روز جلسہ میں جھوٹ کا سہارالیا ہے۔
انہوں نے سوریہ پیٹ ضلع میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مودی نے ریاست کے
فائدہ کے لئے ایک لفظ بھی نہیں بولااوروزیراعلی کے چندرشیکھرراو کے پوچھے گئے سوالات کا جواب نہ دینے سے ڈرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مودی الجھن کاشکار ہیں کیونکہ وہ ریاستوں کو لاکھوں لے رہے ہیں اور سینکڑوں دے رہے ہیں۔