سیول ، 22 فروری (ایجنسی) وزیر اعظم نریندر مودی کو جنوبی کوریا کی حکومت نے جمعہ کو ممتاز "سیول پیس ایوارڈ" سے
نوازا۔ مسٹر مودی نے سیول پیس پرائز کلچرل فاؤنڈیشن کی جانب سے یہاں منعقد شاندار تقریب میں یہ ایوارڈ قبول کیا۔ انہیں قومی اور بین الاقوامی سطح پر تعاون کے لئے اس ایوارڈ سے نوازا گیا۔