: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
ماسکو ، 8 جولائی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی جب روس کی راجدھانی ماسکو پہنچے تو ملک کے پہلے نائب وزیر اعظم ڈینیس مانتوروف نے ہوائی اڈے پر ان کا استقبال کیا۔ مسٹر مودی کا طیارہ مقامی وقت کے مطابق 3 بجکر 45 منٹ پر ماسکو کے ونوکو و بین الا قوامی ہوائی اڈے پر اترا۔ روسی حکومت نے انہیں ایک اعزاز دیا اور پہلے نائب وزیر اعظم مسٹر
مانتوروف کو مسٹر مودی کے استقبال کے لیے بھیجا۔ قابل ذکر ہے کہ یہ دوسرا موقع تھا جب مسٹر مانتوروف نے ہوائی اڈے پر کسی غیر ملکی سر براہ حکومت کا استقبال کیا ہے۔ قبل ازیں مسٹر مانتو روف نے ماسکو کے دورے کے دوران چینی صدر شی جن پنگ کا استقبال بھی کیا تھا۔ روس کے پہلے نائب وزیر اعظم عام طور پر کسی غیر ملکی سر براہ حکومت کے استقبال کے لیے ہوائی اڈے نہیں جاتے۔