ڈھاکہ، 27 مارچ ( یواین آئی ) وزیر اعظم نریندر مودی نے بنگلہ دیش کے ضلع ساتخیرا میں واقع یشوریشوری کالی شکتی پیٹھ جا کر ماتا کالی کے درشن اور پوجا کر کے دنیا کو کورونا کے بحران سے نجات دلانے کی دعا کی۔
مسٹر مودی بنگلہ دیش کے دو روزہ سرکاری دورے پر کل یہاں پہنچے تھے۔ دورے کے دوسرے دن کا آغاز ماتا کالی کی پوجا سے ہوئی ۔ مسٹر مودی صبح ڈھاکہ سے ہیلی کاپٹر کے ذریعہ ضلع ساتخیرا کے شیام نگر پہنچے اور وہاں سے کا ر میں مندر میں
گئے ۔ مندر میں مسٹر مودی کا روایتی انداز میں شاندار استقبال کیا گیا۔ عقیدت مندوں نے ہاتھ جوڑ کر اور شنکھ دھن سے ان کا استقبال کیا۔
روایتی 51 شکتی پیٹھوں میں سے ایک یشو ریشوری کالی شکتی پیٹھ میں مسٹر مودی نے ماتا کو چاندی کا بنا سونے کا پانی چڑھا ایک مکٹ ( تاج) پیش کیا، جسے ایک مقامی سنار نے تین ہفتہ قبل ہاتھ سے تیار کیا تھا ۔ مسٹر مود ی نے مندر میں پوجا کے بعد کہا کہ ماتا سے دعا کی ہے کہ وہ دنیا کو کورونا کے قہر سے نجات دلائیں ۔