: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 6 جنوری (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے شری گرو گوبند سنگھ جی کو ان کے پرکاش پرو پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
مسٹر مودی نے پیر کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا د میں شری گرو گوبند سنگھ جی کو ان کے پر کاش اتسو پر نمن کرتا ہوں۔ ان کے
خیالات ہمیں ایک ایسا معاشرہ بنانے کی ترغیب دیتے ہیں جو ترقی پسند ، خوشحال اور ہمدرد ہو۔ 6
انہوں نے پوسٹ میں کہا کہ شری گرو گوبند سنگھ جی کی شخصیت میں متعدد انواع کا سنگم تھا۔ وہ نہ صرف ایک گروتھے بلکہ بھکت بھی تھے۔ وہ جتنے اچھے جنگجو تھے اتنے ہی بہترین شاعر اور ادیب بھی تھے۔