نئی دہلی 26 مارچ (یواین آئی) وزیراعظم نریندرمودی نے بنگلہ دیش جنگ آزادی کے شہیدوں کو آج ڈھاکہ واقع قومی شہید میموریل جاکرخراج عقیدت پیش کی ۔
مسٹر مودی بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ کی دعوت پر ہمسایہ ملک کی
تاسیس کے گولڈن جوبلی سال اور شیخ مجیب الرحمٰن کی برسی کے پروگراموں میں حصہ لینے کے لئے دوروزہ دورے پر بنگلہ دیش گئے ہیں۔
یہ یادگار بنگلہ دیش کے 1971 کے جدوجہد آزادی میں اپنی جان نچھاور کرنے والے شہیدوں کی قومی علامت ہے۔