: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی ،20نومبر(یواین آئی)مہاراشٹر میں سیاسی رسہ کشی کے بیچ بدھ کو وزیراعظم نریندرمودی اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی )کے سربراہ شردپوار کی مہاراشٹر میں کسانوں کےلیے راحت پیکج کے موضوع پر بات چیت ہوئی مسٹرمودی اور مسٹر پوار کے مابین بات چیت تقریبا نصف گھنٹہ تک جاری رہی میٹنگ ختم ہونے کے
بعد مسٹر پوار نے صحافیوں سے بات چیت میں کہاکہ مسٹر مودی کے ساتھ کسانوں کوراحت پیکج دینے کےموضوع پر بات ہوئی اور وزیراعظم نے مہاراشٹر میں کسانوں کی مشکلات دورکرنے کی یقین دہانی کرائی ہے مہاراشٹر میں سیوسینا اور کانگریس کےساتھ ملکر حکومت بنانے کے بارے میں پوچھے جانے پر انھوں نے کوئی جواب نہیں دیا۔