نئی دہلی، 2 اکتوبر (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو بابائے قوم مہاتما گاندھی اور سابق وزیر اعظم لال بہادر شاستری کو ان کی سالگرہ پر انہیں یاد کیا اور خراج عقیدت پیش کیا۔
مسٹر مودی آج صبح پہلے راج گھاٹ پہنچے اور انہوں نے باپو کو ان کی 154 ویں سالگر وا نہیں پر یاد کرتے ہوئے انہیں گلہائے عقیدت پیش کیا۔ وزیر اعظم
کے ساتھ اس دوران مرکزی وزیر ہر دیپ سنگھ پوری بھی موجود تھے۔ بابائے قوم مہاتما گاندھی کے ساتھ ہی آج ملک کے سابق وزیر اعظم لال بہادر شاستری کی بھی سالگرہ ہے۔ مسٹر مودی نے بھی وجے گھاٹ پہنچ کر شاستری جی کو بھی خراج عقیدت پیش کیا۔ اس دوران ان کے ساتھ دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر ونے سکسینہ اور عام آدمی پارٹی کی لیڈ ر آتشی بھی ان کے ساتھ موجود تھیں۔