دبئی، 14 فروری (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو یہاں مڈغاسکر کے صدر اینڈری راجو بلینا سے ملاقات کی۔
دبئی میں منعقدہ حکومتوں کی عالمی سربراہ کا نفرنس کے موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ پہلی ملاقات تھی۔
وزارت خارجہ کے مطابق
دونوں رہنماؤں نے دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ دوستانہ کے تعلقات اور قدیم جغرافیائی روابط کو یاد کیا۔ انہوں نے دو طرفہ تعلقات کو آگے بڑھانے کے - طریقوں پر تبادلہ خیال کیا اور اقوام متحدہ سمیت مختلف کثیر الجہتی فورمز پر دونوں ممالک کے در میان قریبی تعاون کی ستائش کی۔