نئی دہلی، 07 جون (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے متفقہ طور پر قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کا لیڈر منتخب ہونے کے بعد جمعہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر لیڈروں ایل کے اڈوانی اور مرلی منوہر جوشی سے ملاقات کرکے ان کا آشیرواد لیا۔
پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں واقع کانسٹی ٹیوشن ہاؤس میں منعقدہ این ڈی اے کی میٹنگ میں مسٹر مودی کو قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کی پارلیمانی پارٹی کا لیڈر
منتخب کیا گیا۔ این ڈی اے نے لوک سبھا انتخابات میں مسلسل تیسری بار کامیابی حاصل کرنے کے بعد مسٹر مودی کو تیسری بار اتحاد کی پارلیمانی پارٹی کا لیڈر منتخب کیا ہے۔ مسٹر مودی ایوانِ دستور سے سیدھے مسٹر اڈوانی کی رہائش گاہ کے لیے روانہ ہوئے۔
مسٹر مودی نے مسٹر اڈوانی کو پھولوں کے گلدستہ پیش کر کے ان سے آشیر واد لیا اور ان کی خیریت دریافت کی۔ اس وقت مسٹر اڈوانی کے ساتھ ان کی بیٹی پر تیبھا اڈوانی بھی موجود تھیں۔