: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
کویت سٹی/نئی دہلی، 21 دسمبر (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے کویت دورے میں اپنے پروگرام کے آغاز میں مینا عبداللہ کے علاقے میں مزدور کیمپ کا دورہ کیا اور ہندوستانی کارکنوں سے بات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔
وزارت خارجه ہ کے ترجمان نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا، ”وزیر اعظم نریندر مودی نے کویت کے علاقے مینا عبد اللہ میں لیبر کیمپ کا دورہ کر کے اپنے پرو
گرام کا آغاز کیا۔ انہوں نے ہندوستانی کارکنوں سے بات چیت کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔ وزیر اعظم کا آج کا پہلا پرو گرام اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ ہندوستان بیرون ملک ہندوستانی کارکنوں کی بہبود کو کتنی اہمیت دیتا ہے۔
مینا عبد اللہ کے علاقے میں تقریباً 1500 ہندوستانی شہری کام کرتے ہیں۔ قبل ازیں، جب مسٹر مودی یہاں پہنچے تو ہندوستانی تارکین وطن نے ان کا پر تپاک استقبال کیا۔